امی کی گیارہویں برسی کے موقع پر
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
تو حسنِ چمن زارِ محبت کی کلی ہے تو ساعتِ الہام کی نایاب گھڑی ہے
تو صورتِ خورشید اسی گھر میں رہی ہے اب ہاتھ میں کوثر لیے جنت میں کھڑی ہے
صد شکر کہ تو زینتِ اجداد ہے میری صد شکر کہ تو باعثِ کردار ہے میری
اے مادرِ تنویر و مجاہد تو کہاں ہے اے مادرِ قرہ تری خوشبو تو یہاں ہے
اے مادرِ زاہد تیرا جنت میں مکاں ہے اے مادرِ شاہد میں یہاں ہوں تُو وہاں ہے
اے زوجۂ سید !تیرے اک دستِ شفا میں ملتی ہے پنہ ہم کو ترے حرف ِدعا میں
وعدہ ہے کہ ہم تیرا سخن یاد رکھیں گے ایمان کی دولت کا متن یاد رکھیں گے
جو تو نے دیا جینے کا فن یاد رکھیں گے ہم تیری محبت کا لحن یاد رکھیں گے
اللہ تجھے اپنی محبت سے نوازے انوارِ تجلی تجھے عقبیٰ میں دکھا دے
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)