Prof. Syed Mujahid Sajjad

نہ تیرا قرب نہ بادہ ہے کیا کیا جائے

Ahmed Faraz

Published 13 October 2026

نہ تیرا قرب نہ بادہ ہے کیا کیا جائے

پھر آج دکھ بھی زیادہ ہے کیا کیا جائے

ہمیں بھی عرض تمنا کا ڈھب نہیں آتا

مزاج یار بھی سادہ ہے کیا کیا جائے

کچھ اپنے دوست بھی ترکش بدوش پھرتے ہیں

کچھ اپنا دل بھی کشادہ ہے کیا کیا جائے

وہ مہرباں ہے مگر دل کی حرص بھی کم ہو

طلب کرم سے زیادہ ہے کیا کیا جائے

نہ اس سے ترک تعلق کی بات کر پائیں

نہ ہمدمی کا ارادہ ہے کیا کیا جائے

سلوک یار سے دل ڈوبنے لگا ہے فرازؔ

مگر یہ محفل اعدا ہے کیا کیا جائے

About Ahmed Faraz (احمد فراز)

احمد فراز (1931–2008) پاکستان کے ممتاز اردو شاعر تھے، جو کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ تنہا تنہا، دردِ آشوب، نایافت، شبخون اور میرے خواب ریزہ ریزہ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ غزل میں ان کا مقام زبان کی سلاست اور جذبے کی شدت کی بدولت ہے اور وہ اردو ادب کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔

Read all poetry by Ahmed Faraz

More Urdu poetry by Ahmed Faraz