Prof. Syed Mujahid Sajjad

افعی کی طرح ڈسنے لگی موج نفس بھی

Ahmed Faraz

Published 13 October 2026

افعی کی طرح ڈسنے لگی موج نفس بھی

اے زہر غم یار بہت ہو چکی بس بھی

یہ حبس تو جلتی ہوئی رت سے بھی گراں ہے

اے ٹھہرے ہوئے ابر کرم اب تو برس بھی

آئین خرابات معطل ہے تو کچھ روز

اے رند بلا نوش و تہی جام ترس بھی

صیاد و نگہبان چمن پر ہے یہ روشن

آباد ہمیں سے ہے نشیمن بھی قفس بھی

محرومیٔ جاوید گنہگار نہ کر دے

بڑھ جاتی ہے کچھ ضبط‌ مسلسل سے ہوس بھی

About Ahmed Faraz (احمد فراز)

احمد فراز (1931–2008) پاکستان کے ممتاز اردو شاعر تھے، جو کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ تنہا تنہا، دردِ آشوب، نایافت، شبخون اور میرے خواب ریزہ ریزہ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ غزل میں ان کا مقام زبان کی سلاست اور جذبے کی شدت کی بدولت ہے اور وہ اردو ادب کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔

Read all poetry by Ahmed Faraz

More Urdu poetry by Ahmed Faraz