Prof. Syed Mujahid Sajjad

اے شب زادو، بیدار رہو خورشید اُبھرنے والا ہے

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

اے شب زادو، بیدار رہو خورشید اُبھرنے والا ہے اس شامِ غریباں کا منظرلمحوں میں بدلنے والا ہے

اے شجر نشینو! اُڑ جاؤ بے رحم ہوا کے جھونکوں میں ہر شاخ و ثمر، ہر غنچہ و گل اک آگ میں جلنے والا ہے

بے تاج ہوا، تاراج ہوا اک تخت نشیں محتاج ہوا اس شہر کا سب سے اونچا گھر دیکھو تو اُجڑنے والا ہے

ہر رنگ میں دنیا بستی ہے ، کہیں رونق ہے کہیں وحشت ہے کوئی سایہ ِ زلف میں رہتا ہے کوئی جاں سے گزرنے والا ہے

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad