یوں بہار آئی ہے اس بار کہ جیسے قاصد (ردیف .. ے)
نسخہ ہائے وفا
Published 12 October 2026
یوں بہار آئی ہے اس بار کہ جیسے قاصد
کوچۂ یار سے بے نیل مرام آتا ہے
ہر کوئی شہر میں پھرتا ہے سلامت دامن
رند مے خانے سے شائستہ خرام آتا ہے
ہوس مطرب و ساقی میں پریشاں اکثر
ابر آتا ہے کبھی ماہ تمام آتا ہے
شوق والوں کی حزیں محفل شب میں اب بھی
آمد صبح کی صورت ترا نام آتا ہے
اب بھی اعلان سحر کرتا ہوا مست کوئی
داغ دل کر کے فروزاں سر شام آتا ہے
About Faiz Ahmed Faiz (فیض احمد فیض)
فیض احمد فیض (1911–1984) برصغیر کے عظیم اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نقشِ فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ اور دستِ طہِ سنگ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی غزل ”مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ“ اردو ادب کی سب سے مشہور غزلوں میں شمار ہوتی ہے۔
More Urdu poetry by Faiz Ahmed Faiz
- ربّا سچیا توں آکھیاسی (Poem)
- دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے (Ghazal)
- گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے (Ghazal)
- آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے (Ghazal)