Prof. Syed Mujahid Sajjad

رنگ ہے دل کا مرے

Faiz Ahmed Faiz

نسخہ ہائے وفا

Published 12 October 2026

تم نہ آئے تھے تو ہر اک چیز وہی تھی کہ جو ہے

آسماں حد نظر راہ گزر راہ گزر شیشۂ مے شیشۂ مے

اور اب شیشۂ مے راہ گزر رنگ فلک

رنگ ہے دل کا مرے خون جگر ہونے تک

چمپئی رنگ کبھی راحت دیدار کا رنگ

سرمئی رنگ کہ ہے ساعت بیزار کا رنگ

زرد پتوں کا خس و خار کا رنگ

سرخ پھولوں کا دہکتے ہوئے گلزار کا رنگ

زہر کا رنگ لہو رنگ شب تار کا رنگ

آسماں راہ گزر شیشۂ مے

کوئی بھیگا ہوا دامن کوئی دکھتی ہوئی رگ

کوئی ہر لحظہ بدلتا ہوا آئینہ ہے

اب جو آئے ہو تو ٹھہرو کہ کوئی رنگ کوئی رت کوئی شے

ایک جگہ پر ٹھہرے

پھر سے اک بار ہر اک چیز وہی ہو کہ جو ہے

آسماں حد نظر راہ گزر راہ گزر شیشۂ مے شیشۂ مے

About Faiz Ahmed Faiz (فیض احمد فیض)

فیض احمد فیض (1911–1984) برصغیر کے عظیم اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نقشِ فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ اور دستِ طہِ سنگ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی غزل ”مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ“ اردو ادب کی سب سے مشہور غزلوں میں شمار ہوتی ہے۔

Read all poetry by Faiz Ahmed Faiz

More Urdu poetry by Faiz Ahmed Faiz