Prof. Syed Mujahid Sajjad

پھر آئینۂ عالم شاید کہ نکھر جائے

Faiz Ahmed Faiz

نسخہ ہائے وفا

Published 12 October 2026

پھر آئینۂ عالم شاید کہ نکھر جائے

پھر اپنی نظر شاید تا حد نظر جائے

صحرا پہ لگے پہرے اور قفل پڑے بن پر

اب شہر بدر ہو کر دیوانہ کدھر جائے

خاک رہ جاناں پر کچھ خوں تھا گرو اپنا

اس فصل میں ممکن ہے یہ قرض اتر جائے

دیکھ آئیں چلو ہم بھی جس بزم میں سنتے ہیں

جو خندہ بہ لب آئے وہ خاک بسر جائے

یا خوف سے در گزریں یا جاں سے گزر جائیں

مرنا ہے کہ جینا ہے اک بات ٹھہر جائے

About Faiz Ahmed Faiz (فیض احمد فیض)

فیض احمد فیض (1911–1984) برصغیر کے عظیم اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نقشِ فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ اور دستِ طہِ سنگ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی غزل ”مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ“ اردو ادب کی سب سے مشہور غزلوں میں شمار ہوتی ہے۔

Read all poetry by Faiz Ahmed Faiz

More Urdu poetry by Faiz Ahmed Faiz